کراچی،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں تاریخی سیریز جیتنے کے قریب ہے۔پاکستان ہوم گرائونڈ میں کبھی بھی کسی غیر ملکی ٹیم کے خلاف وائٹ واش شکست سے دوچار نہیں ہوا۔ایسے میں بین سٹوکس الیون یہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرناچاہتی ہے اور اس بات کا اسے ادراک ہے۔انگلش میڈیا میں اب اسی بات پر فوکس ہے کہ انگلینڈ پاکستان میں کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے۔
کلین سوئپ کا تاریخی مشن،انگلینڈ کا خفیہ تیر ڈیبیو کے لئے تیار،کم عمری کاریکارڈ
اپنے اسکواڈ میں لیگ اسپنر ریحان احمد کی شمولیت وہ کررہے ہیں۔ادھر پاکستانی کیمپ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچ کھلانے کا سوچ رہا ہے۔اس پر کیمپ میں رائے منقسم ہے۔ساتھ میں پیسرز کے انتخاب میں بھی مسائل ہیں۔لیفٹ ہینڈ پیسر وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کی بات بھی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کل17 دسمبر سے کراچی ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔پاکستان اس میدان میں 67 سالوں میں صرف 2 ہی میچ ہارا ہے۔یہ شکستیں اس صدی کے آوائل میں ہوئی ہیں۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کراچی میں جیتنے والے 2 ممالک ہیں۔