بنگلورو،کرک اگین
کیا 46 رنز پر اؤٹ ہونے والی ٹیم ٹیسٹ میچ جیت سکتی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 تاریخ میں یہ سوال بھی بڑا اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایسے لگتا ہے جیسے وہ جیت سکتی ہے۔
آج بنگلورو میں کھیل کے چوتھے روز اس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی ۔ٹیم پہلی اننگ میں صرف 46 رنز تک رہی تھی۔ بتاتے چلیں یہ 46 رنز اس کے اپنے ملک میں اس کی ایک صدی کے قریب ٹیسٹ کرکٹ کی ہسٹری میں یہ سب سے کم ترین اسکور ہے۔
اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی کم ترین سکور ہے۔ یہ بات بھی سمجھنے والی ہے اب نیوزی لینڈ کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے صرف 107 رنز کا ہدف ملا۔ بنگلورو میں شام میں بادل کے سائے گہرے ہو رہے تھے۔ کیوی ٹیم نے اننگ شروع کی۔ چار بالیں ہوئی تھیں۔ امپائرز نے بیٹرز کو پیشکش کی کہ کم روشنی کے باعث وہ اگر چاہیں تو میدان سے باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیشکش قبول کر لی ،کیونکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کے اصول کے مطابق ہے ،لیکن بھارتی کھلاڑی اس اصول کی خلاف ورزی پر اتر آئے ۔روہت شرما اور ویرات کولے سمیت کھلاڑی امپائر سے بحث کرتے رہے کہ ہم سپنرز لگا دیتے ہیں اپ کھلائیں، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فیلڈ سے باہر چلے گئے ۔بھارتی کھلاڑی مایوسی کی تصویر بنے رہے۔ امپائر سے تکرار اور بحث کرتے رہے۔
اب میچ کل اخری دن میں داخل ہو گیا ہے۔ اب بھارتی ٹیم اور فینز امید رکھیں گے یا تو بارش ہو یا ان کے بولرز کوئی چمتکار کریں۔ دیکھنا ہوگا نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 رنز پر اؤٹ کرنے کے بعد خود 107 رنز سے کہیں کم پر تو نہیں آؤٹ ہو جاتی۔ یا یہ رنز بنا لیتی ہے اس کا فیصلہ کل ہوگا۔