لاہور ۔کرک اگین رپورٹ ۔حیدرآباد کنگز مین صرف نام کے،پی ایس ایل ڈیبیو میچ میں ہی شکست ۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندز نے پی ایس ایل 11 کا پہلا میچ جیت 69 رنز سے جیت کر اپنے عزائم واضح کر دیئے ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کا آغاز ہو گیا۔ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ فینز کے بغیر پی ایس ایل 11 کا اپنے ملک میں اس طرح ہونا ایک عجب قدم تھا لیکن یہ پی سی بی ہی ہے جو ایسے فیصلے کر سکتا ہے۔
شاہین شاہ افریدی نے اپنے مخالف کپتان مارنس لبوشین سے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا اور اسکور بورڈ پر 199 رنز کا میچ وننگ ٹوٹل سیٹ کر دیا۔8 اوورز میں 84 رنز کے اوپننگ آغاز کے بعد اتنا ٹوٹل تو بننا ہی تھا۔محمد نعیم 30، عبداللہ شفیق چار اور فخر زمان 39 بالز پر 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ 10 چوکے ان کی اننگز میں تھے۔پرویز حسین 14 اور حسیب اللہ خان 40 کرگئے ۔اہم بات یہ تھی کہ سکندر رضا نے 10 بالز پر 24 اور شاہین آفریدی نے دو بالز پر 12 رنز بنا کر سکور کو منظم کیا۔ایک موقع پر 16 اوورز میں سکور صرف 131 تھا۔
حیدراباد کنگز مین کی جانب سے ریلی میرڈتھ نے 39 اور اور حسن خان نے 30 رنز دے کر دو دو وکٹیں لیں۔محمد علی کو تین اوورز میں 50 رنز کی مار پڑی۔ لبو شین نے تین اوورز میں 26 رنز دیے۔
جواب میں پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے والی حیدرآباد کنگز کی ٹیم تو تھی، لیکن اس کے کچھ کھلاڑی تو پہلے بھی کھیل چکے تھے ۔اس کے باوجود بھی ان کا آغاز تباہ کن تھا۔ 65 رنز پر آدھی ٹیم پویلین میں بیٹھی میچ دیکھ رہی تھی اور یہ فینز کی جگہ تھی چونکہ فینز کو اجازت نہیں تھی۔عثمان خان 9، صائم ایوب 17 اور کوشال پریرا ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔عرفان خان چار اور لبوشین جو کہ کپتانی کر رہے ہیں، 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔84 کے سکور پر چھٹا وکٹ گرا جب حسن خان 14 پر شکار ہوئے۔
اس کے بعد رضوان محمود 8 اور حماد اعظم 10 کرکے باہر ہوئے۔عاکف جاوید ایک کرسکے۔حیدر آباد کنگز مین ٹیم 20 اوورز میں 130رنز پر آئوٹ ہوگئی۔یوں لاہور قلندرز نے پہلا میچ 69رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔سکندر رضا نے چار اوورز میں 27 رنز دے کے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ عبید شاہ نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض سنگل وکٹ لی۔مستفیض الرحمن نے چار اوورز میں 19 رنز لے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا
اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے آغاز پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد ہوگئی۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خیر مقدم کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب کا پی ایس ایل 11 میں حصہ لینے والی ٹیمز کے مالکان سے تعارف کرایا گیا۔
لیجنڈ وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی گراؤنڈ میں لائے۔
افتتاحی میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11کے آغاز پر تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی میچ بھی دیکھا
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب۔ صوبائی وزراء سلمان رفیق۔ فیصل ایوب کھوکھر ۔ ایڈوائزر علی ڈار ۔ چیف سیکرٹری۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
