لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن موڑ پر،پروٹیز 226 رنز،پاکستان 8 وکٹیں دور۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ لاہور ٹیسٹ چوتھے روز میں ہی فیصلہ کن ہونے جارہا ہے۔کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقا کو جیت کیلئے مزید 226 رنز اور پاکستان کو فتح کیلئے8 وکٹیں درکار ہیں۔تیسرے روز بھی 16 وکٹیں گریں اور 269 رنزبنے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری 2 میچز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز مزید ہنگامہ خیز رہا،جنوبی افریقا کی پہلی اننگ کی باقی وکٹوں سے شروع ہوا اور جنوبی افریقا کی دوسری اننگ میں تمام ہوا۔درمیان میں پاکستان کی اننگ لپٹ گئی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 216 رنز 6 وکٹ سے 269 پر آئوٹ ہوگئی۔ڈی زورزی نے واحد سنچری کی،104 رنز کرگئے۔نعمان علی نے112 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔
پاکستان نے 109 رنز کی برتری کے ساتھ اننگ شروع کی لیکن اس کی ٹیم دوسری اننگ میں 167 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔بابر اعظم نے 42،عبد اللہ شفیق نے 41 اور سعود شکیل نے 38 رنزبنائے۔موتھو سیمی نے ایک بار پھر سب سے زیادہ 5 وکٹیں 57 رنز دے کر لیں۔میچ میں 174 رنز دے کر 11 وکٹیں نام کرگئے۔
جنوبی افریقا نے 277 رنز ہدف کے تعاقعب میں کھیل کے خاتمہ پر 2 وکٹ پر51 رنز بنائے تھے۔رکلٹن اور زروزی وکٹ پر موجود ہیں۔جیت کیلئے مزید226 رنز بنانے ہیں۔دونوں وکٹیں نعمان علی نے لیں۔
