دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
بھارت بمقابلہ انگلینڈ،5 واں ٹیسٹ،دھرم شالہ،آج صبح سے
دھرم شالہ میں آج سےآخری ٹیسٹ،امپائرزسمیت پلیئرزکے پیٹ خراب،نسخہ کیلئے جلاوطن روحانی پیشواکے ہاں حاضری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے خلاف انگلینڈ کا 5 واں ٹیسٹ آج جمعرات 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہورہا ہے۔1-3 سے خسارے کے بعد انگلینڈ اس کا 2-3 پر اختتام چاہے گا،اس سے بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن ممکن نہیں ہوسکے گی۔انگلش ٹیم نے اپنے کھلاڑی فائنل کردیئے ہیں۔مارک ووڈ کی واپسی ہے لیکن اسپنر شعیب بشیر بھی شامل ہیں،ان کا پیٹ خراب تھا،بدھ کا روز آرام میں گزارا،ان کے ساتھ ٹیسٹ کے امپائرز کا پیٹ بھی خراب ہوا ہے۔امید کی گئی ہے کہ آج صبح تک وہ فٹ ہونگے۔
انگش ٹیم نے میچ سے قبل روحانی پیشوا کے پاس وقت گزارا،یہ الگ بات ہے کہ روحانی پیشوا خود 65 سال سے جلاوطنی کی زندگی بسر کررہا ہے۔دھرم شالہ میں بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل دلائی لامہ کے ساتھ انگلستان کے کئی کھلاڑی دیکھے گئے۔اولی پوپ، زیک کرولی، ڈین لارنس، گس اٹکنسن اور ٹام ہارٹلی کے ساتھ بیٹنگ کوچ مارکس ٹریسکوتھک کی بدھ کو میکلوڈ گنج کے مضافاتی علاقے میں تبتی روحانی پیشوا کے گھر آمد ہوئی۔
دلائی لامہ ہماچل پردیش کے سرمائی دارالحکومت دھرم شالہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، وہ 1959 میں چینی افواج کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد تبت سے فرار ہو گئے تھے۔