| | |

پاکستان کے 5 کرکٹرز کی انجریز کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری

لاہور،پی سی بی رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ کرکٹرز کی انجری اپ ڈیٹ جاری کی ہے جو اس وقت پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔

ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ارشد اقبال کو قطر کے معروف آرتھوپیڈک اور اسپورٹس میڈیسن ہسپتال ASPETAR میں مشاورت کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد پی سی بی ان کی اپائنٹمنٹ بک کرے گا اور ضروری سفری انتظامات کرے گا۔

احسان اللہ، دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر جو کہ دائیں کہنی کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں، نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی ابتدائی بحالی کا آغاز کیا اور وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے منظور شدہ فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں اپنے آبائی شہر سوات میں اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر جو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، این سی اے میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد، وہ این سی اے میں اپنی بحالی کا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔

شوال ذوالفقار، دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز جنہوں نے دسمبر 2023 میں پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے، ان کے کندھے کی گزشتہ ماہ اسلام آباد میں سرجری ہوئی تھی۔ ان کے ٹانکے 11 جون کو ہٹائے گئے تھے۔ ڈاکٹر اس ماہ کے آخر میں اس کے کیس کا مزید جائزہ لیں گے۔

ٹخنے کی انجری کا شکار دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کی آئندہ ہفتے قطر میں سرجری ہوگی۔ ASPETAR نے یہ فیصلہ اس ماہ کے شروع میں کرکٹر کا معائنہ کرنے اور ان کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا تھا۔ سرجری کے بعد ذیشان اپنی بحالی مکمل کرنے کے لیے قطر میں رہ سکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *