| |

کرکٹ کے لیجنڈری پلیئر جیفری بائیکاٹ دوسری بار کینسر کا شکار

لندن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کے لیجنڈری پلیئر جیفری بائیکاٹ دوسری بار کینسر کا شکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے سابق کپتان،معروف کرکٹ مبصر جیفری بائیکاٹ کو دوسری بار کینسر کا سامنا۔اس بار آپریشن ہوگا۔82 سالہ لیجنڈری کرکٹر کو بیس برس قبل پہلی بار یہ شکایت ہوئی تھی اور اس وقت 35 کیمیو تھراپی سیشنز کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کیلئے 108 ٹیسٹ کھیلنے،151 لسٹ اے سنچریز بنانے والے کامیاب ترین کھلاڑی نے  انکشاف کیا ہے کہ اس بار گلے کے جس کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اس کا علاج آپریشن ہے اور میں جانتا ہوں کہ مجھے اس امکان کے ساتھ گزرنا ہے کہ یہ اگر کامیاب ہوگیا تو پھر سے دوبارہ ہوسکتا ہے۔میں بیتری کی امید کے ساتھ زبدگی گزاروں گا۔

جیفری بائیکاٹ اب صرف کرکٹ پر کالم لکھتے ہیں۔کمنٹری بھی چھوڑ چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *