ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز،سری لنکا پہلے روز کیویز پر بھاری
| | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز،سری لنکا پہلے روز کیویز پر بھاری

گال،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز،سری لنکا پہلے روز کیویز پر بھاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ  کی اہم ترین سیریز گالے میں شروع ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے لئے پہلا دن بھاری بھی رہا اور کچھ اچھا بھی۔میزبان ٹیم کی 3 وکٹیں درمیان میں جلدی لیں لیکن دن کا اختتام سری لنکا کے حق میں ہی کہلائے گا۔

سری لنکا نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جیسا کہ اس پچ پر توقع بھی یہی تھی۔106 پر 4 اور 178 پر 5 وکٹ لینے والی کیوی ٹیم اس سے زائد کی مزاحمت کی امید نہیں رکھتی تھی لیکن  کومینڈو مینڈس اور کوشال مینڈ س کی چھٹی وکٹ پر 103 رنزکی شراکت نے نقشہ ہی بدلا۔کامینڈو مینڈس شاندار سنچری کرکے 114 پر باہر ہوئے لیکن  اس سے قبل کوشال مینڈس 50 رنزبناکر پویلین لوٹے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،سری لنکا فائنل کھیل سکتا،یقین رکھیں

سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر 7 وکٹ پر302 رنزبنالئے تھے۔ولیم اوروکی نے 53 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔گلین فلپس نے 2 وکٹیں لیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہونے کے باوجود خطرے میں کیسے

یہ سیریز اہم ہے۔2 میچزکی سیریز مین نتائج دونوں ٹیموں کی ڈبلیو ٹی سی پوزیشن کو واضح کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *