ممبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بھارتی کرکٹ میں میچ فکسنگ،4 کھلاڑی معطل،ایف آئی آر درج۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے جمعہ کو4 کھلاڑیوں امیت سنہا، ایشان احمد، امان ترپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران بدعنوان طریقوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد معطل کر دیا۔
چار کھلاڑیوں کے خلاف ریاستی پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے، جنہوں نے مختلف مراحل میں آسام کی نمائندگی کی ہے۔ان پر سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لینے والے آسام کے کچھ کھلاڑیوں کو متاثر کرنے اور اکسانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد، بی سی سی آئی کے انسداد بدعنوانی اور سیکورٹی یونٹ (اے ایس سی یو) نے ایک انکوائری کی ہے.مجرمانہ کارروائی بھی شروع کی ہے۔ پہلی نظر می، کھیل کی سالمیت کو متاثر کرنے والے سنگین بدانتظامی میں ان کا ملوث ہونا ظاہر ہوتا ہے۔
