پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان28 ۔ 30مئی اور یکم جون کو ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے ۔فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے ۔احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے۔ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہونگے۔