سڈنی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سے ایک روز قبل بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس یا ٹریننگ سیشن نہیں کیا۔اس طرح قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد وینیو تبدیلی کے ساتھ بغیر پریکٹس کل نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کھیلے گی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ہمت کی اور وہ پچ پر پہنچ گئے۔انہوں نے 90 منٹ طویل بیٹنگ پریکٹس کی اور ان کی نگرانی کے لئے قومی مینٹور میتھیو ہیڈن موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بھی بات کی اور کہا کہ سڈنی اور بابر اعظم کے حوالہ سے اہم بات کروں گا۔انہوں نے انکشاف کے سے انداز میں کہا ہے کہ آسٹریلیا میں اگر بر صغیر کی کسی بھی ٹیم کے لئے کوئی موزوں ترین وینیو ہے تو وہ سڈنی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بڑی نیوز،روہت شرما زخمی
میتھیو ہیڈن نے بتایا ہے کہ بابر اعظم ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ایسے پلییئرز بڑے میچزکے موقع پر چلا کرتے ہیں۔کوئی بعید نہیں کہ وہ نیوزی لینڈ خلاف ایک لمبی اننگ کھیلتے دکھائی دیں۔ساتھ میں انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ بابر اعظم ایک سپیشل کھلاڑی ہے،حیران نہ ہونا کہ کل وہ چلے۔ورلڈ ٹی 20 کے حوالہ سے میڈیا اس وقت 1992 ورلڈکپ می مماثلت کی بات کررہا ہے لیکن نیوزی لینڈ کا بائولنگ اٹیک خطرناک ہے۔میزبان آسٹریلیا کو کیویز نے اسی مقام پر شکست دی تھی۔
ہیڈن نے مزید بتایا ہے کہ کھلاڑی سیمی فائنل کے لئے پرجوش ہیں۔شاداب خان نے ٹیم کے سیمی فائنل میں کنفرم ہونے پر کہا تھا کہ ویلکم ٹو پاکستان۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ 8 ویں ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں کل سڈنی میں مقابل ہونگے۔
سیمی فائنل،بلیک کیپس کی نیندیں اڑانے،گرین کیپس کے لئے تسلی بخش تاریخ