لندن،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی معتبر ترین کمیٹی ایم سی سی کی سربراہی تبدیل،خوشگوار نام آگیا
بڑا اعزاز۔ایم سی سی کمیٹی کی سربراہی بڑے کرکٹر کے پاس آگئی ہے۔
سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
سنگاکارا، جو پہلے ہی کمیٹی کے رکن تھے، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ سے کمیٹی کی سربراہی لیں گے۔اس کمیٹی میں کمار دھرماسینا، سورو گنگولی، جھول گوسوامی، ہیدر نائٹ، سوزی بیٹس، کلیئر کونر، جسٹن لینگر، ایون مورگن، رمیز راجہ، گریم اسمتھ اور رکی اسکرٹ بھی شامل ہیں۔
یہ کمیٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اس کے رکن ممالک کے لیے ایک تکمیلی ادارے کے طور پر کام کرتی ہے، جو کھیل میں مروجہ مسائل پر بات کرنے کے لیے سال میں دو بار اجلاس کرتی ہے۔
سنگاکارا 2019 میں ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن کر تاریخ رقم کر کے، دو سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔