میلبرن،کرک اگین رپورٹ
میلبرن باکسنگ ڈےٹیسٹ کیلئے 2031 تک محفوظ،نئی ڈیل، ٹیسٹ کی 150 ویں سالگرہ کا شو پیس بھی شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور میلبرن۔یہ ایک لازم وملزوم سی بات ہے۔آسٹریلیا میں گزشتہ سالوں سے میلبرن کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ دینے کی مخالفت تھی۔ایسا لگتا تھا کہ سڈنی جیسے مقامات اسے ٹیک اوور کریں گے لیکن کرکٹ دنیا کی بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نصف صدی سے چلتی روایت برقرار رہے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا اور وکٹوریہ کرکٹ حکام کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں۔تفصیلی اعلان آسٹریلیا میں 15 اگست جمعرات کی صبح کیا جائے گا۔
نئے معاہدے کے مطابق میلبرن میں 2031تک باکسنگ ڈے ٹیسٹ لازم ہونگے،گویا اس پرلاک لگ گیا ہے۔اس میں اب کوئی دوسری بحث نہیں ہوگی کہ سال کے آخر میں 2031 تک 26 دسمر سے ہونے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبرن میں ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا اور 5 ریاستی حکومتوں میں پیچیدگی کے باوجود مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔سڈنی نئے سال اور ایڈیلیڈ پری کرسمس ٹیسٹ کی میزبانی کریں گے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ مارچ 2027 میں ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کا شوپیس ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔