پرتھ،کرک اگین رپورٹ
میلبرن ٹیسٹ اور سڈنی ٹیسٹ میچوں میں پابندی لگادی گئی،آسٹریلیا میں ہائی الرٹ،کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف شیڈول میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میچز میں کسی بھی قسم کے بینرز لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہوہی پالیسی ہے جس کے تحت اتوار کو پرتھ ٹیسٹ میں اسٹینڈز سے ایک بینر ہٹا دیا گیا تھا۔
عثمان خواجہ کا فلسطینی پیغام بینر کی شکل میں پرتھ اسٹیڈیم میں آویزاں،سکیورٹی نے اتار دیا،گرفتاری
پرتھ میں آویزاں بینر پر وہی الفاظ تھے جو آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے اپنے جوتے پر لکھے تھے کہ تمام زندگیاں برابر ہیں اور آزادی ایک انسانی حق ہے۔تجربہ کار اوپنر غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان پیغامات دکھانا چاہتے تھے لیکن آئی سی سی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور میچ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی پہن لی۔
اتوار کو اوپٹس اسٹیڈیم میں آویزاں بینر کی لمبائی پانچ میٹر سے زیادہ تھی، اور اس نے سیکیورٹی کی توجہ اس وقت حاصل کی جب اسے پنڈال کے جنوبی سرے پر پانچویں سطح پر ریلنگ پر لٹکا دیا گیا۔ فلسطین کے حق میں نعرے لگا کر مزید توجہ مبذول کرائی، سیکیورٹی نے فوری طور پر بینر کو ہٹایا اور اس شخص کو اسٹیڈیم سے باہر لے گئے۔ دیگر کو بھی اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا۔