میلبرن،کرک اگین رپورٹ
میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا 318 رنز پر آئوٹ،پاکستانی بائولرز نے کیسے شکار کرلیا۔کرکٹ لائیو تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلی اننگ 318 رنز پر سمٹ گئی۔پاکستان نے آج بدھ کی صبح پہلے سیشن میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی 131 رنزکے اندر آئوٹ کئے۔یوں آسٹریلیا کل کے اسکور 187 رنز 3 وکٹ سے 318 رنز آل آئوٹ ہوگئی۔
مارنس لبوشین 63 اور مچل مارش نے آج 41 رنزکے ساتھ مزاحمت کی لیکنپیٹ کمنز بھی 13 اسکور کرگئے۔
آسٹریلیا کی چوتھی اور دن کی پہلی وکٹ ٹریوس ہیڈ کی تھی جو 17 رنزبناکر شاہین کا شکار بنے،یہ ان کی میچ میں پہلی وکٹ تھی۔لبوشین کو عامر جمال نے جب63 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا تو اس وقت آسٹریلیا 250 پر تھا۔اس کے بعد پاکستانی گیند باز وقفہ وقفہ سے آئوٹ کرتے گئے۔اننگ 96.5 اوورز میں سمٹ گئی۔
پابندی کی سخت سزا کے بعد پہلی بار نوین الحق کا سخت ردعمل،خفیہ کہانی شائع کرڈالی
پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین گیند باز عامر جمال تھے۔انہوں نے19 اوورز میں 64 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔شاہین آفریدی نے 2 وکٹ کیلئے 85 رنزدیئے۔میر حمزہ نے 51 اور حسن علی نے 61 رنزدے کر 2،2 وکٹیں لیں۔ایک وکٹ سلمان علی آغا کی تھی۔