مکی آرتھرپھر سے ہیڈ کوچ بن گئے۔ایشیا کی جانب پھر سے سفر شروع
رنگ پور نے مکی کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 56 سالہ کوچ 26 نومبر سے شروع ہونے والی گلوبل سپر لیگ سے فرنچائز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ اس سیزن میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران رنگپور ٹیم کے انچارج بھی ہوں گے۔آرتھر نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ میں ڈمبولا ا کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ اس وقت ڈربی شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ بھی ہیں۔ آرتھر اس سے قبل جنوبی افریقہ، سری لنکا اور پاکستان کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
رنگپور ٹیم کے ڈائریکٹر شانیان تنیم نے کہا کہ ہم نے اس سال جی ایس ایل اور بی پی ایل کے لیے مکی آرتھر کو سائن کیا ہے۔ یہ ایک سال کا معاہدہ ہے۔ وہ اس سال ان دو ٹورنامنٹس کے لیے ہماری دیکھ بھال کریں گے۔ وہ ہماری ٹیم میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ مقامی کھلاڑی ان کی کوچنگ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔