کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا نیاکوچ،بابر اور رضوان کا مستقبل ،مکی آرتھر کا اہم رد عمل آیا ہے
پاکستان کے سابق بولنگ کوچ مکی آرتھر پاکستان کے موجودہ رکھے گئے وائٹ بال ٹیم کے کوچ مائک ہیسن کے متعلق رائے سامنے لے آئے لیکن پاکستان کرکٹ کی گزشتہ 12 ماہ کی تباہ کن پرفارمنس پر بھی کھل کے بولے ۔انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ کی بربادی گزشتہ 12 ماہ میں ہوئی ہے اور اس کا تمام طر سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سر ہے جس نے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی ماری۔ اس میں بہت ساری چیزوں کا کردار رہا۔ کوچنگ سٹاف کو خراب کیا گیا اسسٹنٹ سٹاف کو خراب کیا گیا۔ کپتانوں کو برطرف کیا گیا۔ کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد نہیں کیا گیا ۔ان کے اعتماد کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے پاک پیشنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ اب بھی بہتر ہو سکتی ہے۔شرط یہ ہے کہ فیصلوں کا تسلسل کیا جائے اور ٹائم دیا جائے۔ انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمبر نو کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا یہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے نئے کوچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں ان کے ساتھ ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے اور اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا لیکن ٹائم بھی دیا جائے اور اختیار بھی دیا جائے ۔
انہوں نے بابر اعظم ،محمد رضوان کی تعریف کی اور کہا دونوں میں کمال ٹیلنٹ ہے اور دونوں کی بہت کرکٹ باقی ہے ۔لگتا ہے پاکستان میں ان کے حوالے سے بھی کچھ سیاست چل رہی ہے جو کہ اچھی بات نہیں۔