کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی تقرری کو ایک سرکس قرار دیا ہے اور انہوں نے پی سی بی کی موجودہ رجیم کو دیہی سرکس کدہ قرار دیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب کرک بز کے مطابق 60 سالہ راجہ جنہوں نے 57 ٹیسٹ 198 ون ڈے کھیلے اور 1992 میں ملک کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو دور سے چلانے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا کوچ/ڈائریکٹر منتخب کیا گیا، جس کی وفاداری پاکستان کرکٹ سے زیادہ کاؤنٹی کے کام کے ساتھ سب سے پہلے ہے۔ یہ گاؤں کے سرکس کے مسخرے کی طرح پاگل پن ہے۔ ایک پی سی بی چیئرمین جو کرکٹ کو نہیں سمجھتا، شاید اتنا اچھا بھی نہیں تھا کہ وہ کلب گیم میں الیون میں جگہ بنا سکے، پاکستان کرکٹ کے معاملات کو چلانے کے لیے ایک انتظامی کمیٹی کے لیے سیاسی، چھوٹی سوچ رکھنے والے کلب رنرز کی ایک ٹولی کا سربراہ ہے، جو 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ہیں۔
مکی آرتھر ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ،پیچھے سے حکمت عملی میں شامل ہونگے
پی سی بی نے کہا کہ آرتھر پاکستان مینز ٹیم کے پیچھے حکمت عملیوں کی ڈیزائننگ، تشکیل اور نگرانی میں شامل ہوں گے لیکن وہ تمام اسائنمنٹس کے لیے ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔