تراونت پورم،کرک اگین رپورٹ
مچل سٹارک کی ہیٹ ٹرک رائیگاں،نیدرلینڈ کا آسٹریلیا کو ٹف ٹائم،بارش سے کھیل بے نتیجہ ختم،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچ میں مچل سٹارک کی ہیٹ ٹرک ۔کوششوں کے باوجود میچ مکمل نہیں ہوسکا۔سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کا میچ بارش رکنے کے بعد جسے شروع ہوا۔فی اننگ 23 اوورز تک محدود کی گئی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ڈچ بائولرز کی اعلیٰ گیند بازی رہی۔کینگروز 23 اوورز کھیل کر 7 وکٹ پر 166 اسکور ہی کرسکے۔سٹیون سمتھ نے 55 رنزبنائے۔وین بیک اور دی لید نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب مین ڈچ ٹیم کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔لیفٹ ہینڈ پیسر مچل سٹارک نے ہیٹ ٹرک کردی،انہوں نے اپنے اوور کی آخری 2 بالز پر 2 وکٹیں لیں،پھر جب اگلا اوور کرنے آئے تو پہلی بال پر وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کردی۔ڈچ ٹیم نے 14 اوورز 2 بالز کھیل کر 6 وکٹ پر 84 اسکور کئے تھے کہ ایک بار پھر بارش آگئی۔امپائرز نے کھیل روک دیا۔مچل سٹارک کی 3 وکٹیں اعلیٰ کارکردگی تھی۔امپائرز نے پھر کھیل ختم کردیا۔یوں آج بھارت اور انگلینڈ کے میچ سمیت دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے۔اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے 3 ایسے ہی بے نتیجہ رہے ہیں۔