لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان اگلی سیریز سے بھی باہر،ٹیم منیجمنٹ کی ٹینشن شروع نہیں بلکہ ختم۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ محمد رضوان کی بیٹنگ پوزیشن ٹینشن سے آزاد ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف باقی ماندہ 2 میچز کے ساتھ وہ اگلی سیریز سے بھی باہر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 25 اور 27 اپریل کے میچز ہیں۔اس کے بعد دورہ انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ میں 3 میچز کی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بھی انہیں نہیں کھلایا جائے گا۔
محمد رضوان کی سکیننگ رپورٹ پر رائے سامنے آئی ہے،انہیں قریب 3 ہفتے مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔یوں وہ دورہ انگلینڈ کی سیریز کھیل سکیں گے اور اس کے فوری بعد ٹی20 ورلڈکپ ہوگا۔