راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کی انجری اپ ڈیٹ،اگلے میچز کھیلیں گے یا نہیں،متبادل تو پہلے ہی آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی انجری اپ ڈیٹ یہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈکے خلاف باقی ماندہ میچ نہیں کھیل رہے اور لاہور کے باقی 2 میچز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔
پی سی بی کے مطابق محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی۔احتیاطی تدابیر کے طور پر، میڈیکل ٹیم نے اسے کھیل سے باہر نکال دیا۔وہ باقی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ اعظم خان کی جگہ پاکستان اسکواڈ میں شامل۔ حسیب اللہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ وہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم کو جوائن کرلینگے اور اگلے دو میچوں کے لئے سلیکشن کے لئے دستیاب ہونگے۔امکان ہے کہ اب وہ محمد رضوان کی جگہ لیں گے۔