برسبین،کرک اگین رپورٹ
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین وارم اپ میچ ؛وارم میچ میں شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑی حصہ لیں گے ۔کھلاڑیوں میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، اورخوشدل شاہ شامل ۔کھلاڑیوں میں افتخار احمد ، آصف علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، محمد حسنین حارث روف، شاہین آفریدی اور محمد رضوان بھی شامل ۔کپتان بابر اعظم وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے رہے ۔فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہوا ہے۔
آسٹریلیا کے حالات بد سے بد تر،انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 8 رنز سے ہارنے کے بعد بھارت سے وام اپ میچ میں 6 رنز سے شکست ہوگئی ہے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 186 اسکور کئے۔جواب میں کینگروز ٹیم 180 رنزبناکر آخری بال پر آئوٹ ہوگئی۔کپتان ایرون فنچ کے54 بالز پر بنائے گئے 79 اسکور رائیگاں چلے گئے۔
ایک موقع پر آسٹریلیا کا سکور 2 وکٹ پر 145 رنزتھا اور اسے28 بالز پر 42 اسکور درکار تھے لیکن پھر صرف 35 رنزکے اندر اس کی 8 وکٹیں گرگئیں۔
حال ہی میں بھارتی اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لینے والے محمد شامی نے 4 بالز پر 4 کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا۔دوسری وکٹ رن آئوٹ کی تھی۔انہوں نے ایک اوور کیا اور 4 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اسکے ساتھ ہی برسبین میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچ کے لئے پہنچی تو بھارتی ٹیم وہاں موجود تھی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملے،شاہین شاہ آفریدی اور محمد شامی کی گپ شپ ریڈار پر آگئی ہے۔