لاہور،کرک اگین رپورٹ
محسن نقوی کی سرجری سلیکٹرز کی جانب گھومنے لگی،اوورسیز پاکستانی کو دھمکی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کرے گا وہی کھیلے گا۔لیگز کا دوسرا نمبر رکھیں۔بابر اعظم کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔کوئی کام جلد بازی میں نہیں ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹی وی پربیٹھنے والے،روزی روٹی کمانے والوں کی بات نہیں سنیں گے۔ماض کے بڑے کرکٹرز سے رائےلیں گے،وہ فیصلہ کریں گے کہ کسے کپتان بنانا ہے۔4 ماہ سے دیکھ رہاہوں کہ یہاں آوےکا آوا ہی بگڑا ہے۔بڑےآپریشن اور سرجری کی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی سرجری ہوگی۔سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داروں کو سزا ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ غصہ میں فیصلے نہیں کرتا۔قومی کرکٹرز سے بد تمیزی کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے۔حارث رئوف سے بد تمیزی کرنے والے کیلئے ایف آئی اے تیار ہے۔وہ پاکستان آئے اور پھر دیکھےکہ کیا کیسا استقبال ہوتا ہے۔