لاہور۔کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 10 کیلئے مزید غیر ملکی پہنچ گئے ۔
ڈیوڈ وائز (نمیبیا)، سیم بلنگز (انگلینڈ)، رشاد حسین (بنگلہ دیش) اور کوسل پریرا (سری لنکا) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سے قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
ان کے ساتھ لاہور قلندرز کی باقی ٹیم بھی شامل ہو گی، جو حال ہی میں ختم ہونے والے پری ٹورنامنٹ کیمپ کے بعد لاہور سے اسلام آباد جا رہی ہے۔
پی ایس ایل 10
لاہور قلندرز کا ٹریننگ سیشن اسلام آباد کرکٹ کلب گراؤنڈ میں جاری
لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک۔۔کوچز کی نگرانی میں بالروں آوٹ بیٹرز کی نیٹس پر مشقیں۔کھلاڑیوں نے فزیکل سیشن کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں
ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو نے بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے
لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ کل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی