کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ سے جڑی مزید اہم خبریں،جنوبی افریقا اچھے آغاز کے باوجود انگلینڈ کو بڑا ہدف نہ دے سکا۔کرکٹ کی خبریں ہیں ور کرکٹ بریکنگ نیوز بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ سے جڑی خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے یوٹیوبرز اور سابق کرکٹرز کے خلاف لیگل ایکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔گویا وہ بھی پنجاب حکومت کے نئے قانون کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،اس کیلئے انہوں نے قانونی مشاورت شروع کی ہے لیکن کرک اگین کا ماننا ہے کہ وہ یہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔
سنٹرل کنٹریکٹ سے تنزلی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ابھی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کا اجلاس ابھی شیڈول ہی نہیں ہوا۔رضوان وغیرہ کی تنزلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اسی طرح بنگلہ دیش کے خلاف ماسوائے محمد رضوان کے کسی کو ڈراپ کئے جانے کا امکان نہیں ہے اور اہم بات یہ ہے کہ بابر اعظم خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں کھیلنا ہے یا نہیں۔
بابرا عظم کل وطن پہنچ رہے ہیں اور پیر کو پی سی بی کے چیئرمین کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
ادھر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 میں جنوبی افریقا اچھے آغاز کے باوجود انگلینڈ کو بڑا ہدف نہیں دے سکا ہے۔سینٹ لوشیا میں اس نے بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنزبنائے ہیں۔ڈی کوک 65 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔جوفرا آرچر نے 3وکٹیں لیں۔