برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
یہ نتیجہ اگر ہو کہ افغانستان نے بھارت کو ہرادیا ہے تو کیا ہوگا۔سرجیکل کرکٹ اٹیک ہوگا،اسے تماشہ سجھا نہیں جائے گا لیکن بنایا ضرور جائے گا۔افغانستان کا بائولنگ اٹیک کچھ بھی کرسکتا ہے۔کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو اڑاسکتا ہے۔سرجیکل زیادہ،تماشہ کم،بھارت اور افغانستان میں آج ہوگی جنگ،بابر اعظم کس کیلئے چیلنج۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا 43 واں میچ۔سپر 8 کا تیسرا اورسپر 8 گروپ 1 کا یہ پہلا میچ ہوگا۔بظاہر بھارت بھاری ہے۔ناقابل شکست ہے۔فیورٹ ہے اور ان کے ملک میں وہ جیتا ہوا ہے ۔،ادھر افغانستان جس نے نیوزی لینڈ کو آئوٹ کلاس کیا ہے۔اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز سے ہارا ہوا ہے۔تو کیسا مقابلہ ہوگا۔ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو جیسے سال کے شروع میں دونوں میں پوا تھا اور بات ڈبل سپر اوور تک گئی تھی۔دونوں ممالک کے 13 مقابلوں میں افغانستان ایک بھی جیت نام نہیں کرسکا۔اسے پہلی جیت کی تلاش بھی ہے اور شاید اس کیلئے بہت ضروری بھی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر8،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی بڑی جنگ متوقع،ٹائمنگ،تفصیل
یہ میچ جمعرات 20 جون 2024 کی شام ساڑھے 7 بجے پاکستانی ٹائم کے مطابق برج ٹائون میں شروع ہوگا۔اس ورلڈکپ میں اب تک3 بار 200 پلس اسکور بنا ہے،ان میں سے ایک بار برج ٹائون میں ہوا۔گویا پچ بیٹنگ کو مدد کرے گی۔موسم کی پیش گوئی بہتر ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر زیادہ اسکور کرنے کیلئے آپس میں مقابل ہونگے۔دونوں کا اسکور 4042 ہے لیکن آپس کے مقابلہ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ان کیلئے چیلنج ہونگے جو اب تک4145 اسکور کرکے ان سے آگے ہیں۔
یہ بھارت کی بیٹنگ اور افغانستان کی بائولنگ کا مقابلہ ہوگا،افغانستان اسپنرز میں مالا مال ہے اور بیٹنگ میں اگر اس مکے اوپنرز رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زردان چل گئے تو خوب بلے بلے ہوگی۔