پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے اس سیزن کی وائٹلٹی بلاسٹ مہم کے لیے ایسیکس میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عامراس سے قبل 2017 سے تین سیزن کے لیے کلب کے لیے نمایاں بائولر رہے، انہوں نے 21 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 2019 میں 20.10 کے ساتھ 10 وکٹیں بھی شامل تھیں۔ ایسیکس نے کاؤنٹی چیمپیئن کے طور پر بلاسٹ فائنل جیت کر ڈبل مکمل کیا۔
پاکستان کے لیے گزشتہ سال جون میں 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ تک 62 میچز میں 21.64 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمس فورڈ پہنچیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے چھ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔