لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد حفیظ لاہور ایئرپورٹ پر لٹ گئے،شکایت پر ایسا جواب کہ سوشل میڈیا پرسناڈالیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ تجزیہ نگار محمد حفیظ کے ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر واردات ہوگئی ہے۔شکایت پر کوئی شنوائی نہیں۔سابق کرکٹر نے صفر سروس قرار دے دی ہے۔
محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ
میں نے 26 مارچ کو نیویارک (JFK) سے لاہور کا سفر شروع کیا۔ لاہور پہنچنے پر جب میں نے سامان حاصل کیا تو میں نے دیکھا کہ میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہے اور بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہو گئے ہیں۔ میں نے شکایت کی۔
لاہور ایئرپورٹ پر تفصیل کے ساتھ میں نے اپنی تمام تفصیلات درج کروائیں لیکن کاؤنٹر پر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا اور کسٹمر سروس سیل نمبر کام نہیں کر رہا۔ صفر کسٹمر کیئر کے ساتھ ناقص سروس ہے۔متعلقہ ٹیم نہیں ہے، کوئی دفتر نہیں ہے اورویب سائٹ پر دیا گیا سیل نمبر کام نہیں کر رہا ہے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ نامی گرامی شخصیات بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔