دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان کی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔وہ ایک پوزیشن آگے ہوگئے ہیں ۔اہم بات یہ ہے کہ رضوان بابر کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔بھارتی بیٹر سے جوڑ پڑگیا۔اگلے 6 روز میں دونوں کے پاس 3،3 میچز ہیں،یوں بابر اعظم کا میچ سوریا کمار سے پڑگیا ہے۔
محمد رضوان 861 پوائنٹس پر جاکر پہلے نمبر کے ساتھ مستحکم ہیں۔سوریا کمار یادیو 801 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔بابر اعظم 799 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ایڈن مارکرم 792 کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔
گزشتہ ہفتہ کی آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم792 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کےسوریاکمار یادیو 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔بابر اعظم 771 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر تھے۔بھارت کے ویرات کوہلی ٹاپ 10 میں نہیں تھے۔
پاکستانی کپتان کی انگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں سنچری کی وجہ اور محمد رضوان کی تواتر کےساتھ بہترین بلے بازی نے پوزیشن تبدیل کی اور مستحکم کی ہے۔
ادھر سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر مارک وا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹاپ 5 پرفارمرز کا نام بتایا ہے۔شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
مارک وا کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی زبردست بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں۔وہ ایک وکٹ لینے والا بائولر ہے۔ وہ ایک طرح سے ٹیم کو اٹھاتا ہے۔ وہ ایک ایسا لڑکا ہے جسے دوسرے کھلاڑی فالو کرتے ہیں۔وہ بائیں بازو کا کھلاڑی ہے لہذا یہ ایک اور فرق ہے۔ وہ گیند کو واپس دائیں ہاتھ میں سوئنگ کر سکتا ہے، وہ بھی تیز ہے، اس لیے میں نے اسے نمبر دوپر لیا ہے۔
پہلے نمبر پر جسپریت بمراہ ،تیسرے نمبر پر راشد خان،چوتھے پر جونی بیئرسٹو اور پانچویں پر گلین میکسویل ہیں۔