لاہور ۔کرک اگین رپورٹ ۔پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کیساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ملتان اور کراچی توقعات کے عین مطابق محروم کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر لاہور میں ہو گا۔
دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی میں ہو گا۔
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان،وفد لاہور میں،ملتان اور کراچی آئوٹ ؟سوال
تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 28 اکتوبر تا یکم نومبر تک ہوں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی، جبکہ باقی لاہور میں ہوں گے۔
فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔
جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔
