ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،6 ہزار کے قریب سکیورٹی آفیسرز،فینز سیکڑوں میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ کے سلسلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور نیپال کے میچ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ملتان میں کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاؤہ کرکٹ ٹیموں کی آ مد و رفت کے لیے روٹس ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں ۔
ایشیا کپ کا آج آغاز،بنگلہ دیش کیلئے بھی بڑا نقصان،ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ فائنل
ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے 5458 پولیس افسران و ملازمین فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ جن میں ایس پی رینک کے دس پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ 27 ڈی ایس پیز ، 87 انسپکٹر ، 245 سب انسپکٹر ، 426 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، 505 ہیڈ کانسٹیبل ، 4038 کانسٹیبلز اور 120 لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں ۔
اس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ ، ڈولفن فورس ، سپیشل برانچ ودیگر یونٹس کے افسران سیکیورٹی امور سر انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس ماضی کی نسبت مزید بہتر طور پر فرائض کی انجام دہی کے لیے کوشاں رہے گی۔