کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم انگلینڈ کرکٹ کی تاریخ،ان کے تجربہ کار بیٹر جوئے روٹ کیلئے ایک تاریخ بن گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں جوئے روٹ انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔آل ٹائم موسٹ رنز لسٹ میں بھی 5 ویں نمبر آچکے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹٰیڈیم میں اس وقت ریکارڈز بننے کا سلسلہ جار ی ہے، جوئے روٹ نے اپنے ہم وطن بیٹر ایلسٹر کک کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 12472رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 161 میچز کی 291 اننگز کھیل کر بنایا تھا۔
جوئے روٹ نے یہ ریکارڈ ملتان میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے روز کے پہلے سیشن میں اس وقت اپنے نام کیا جب انہوں نے 71 رنز بنائے اور یہ اعزاز چوکے کے ساتھ حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 65 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی، جس میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ جوروٹ اب تک انگلینڈ کی جانب سے 146 ٹیسٹ میچز کی 267 اننگز کھیل چکے ہیں، جس میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں، 57 کے سٹرائیک ریٹ اور 50 سے زائد کی اوسط سے بیٹنگ کی ہے۔
جوئے روٹ نے گزشتہ ماہ ہوم گرائونڈ میں سری لنکا کے خلاف سنچری کے ساتھ الیسٹر کک کی اپنے ملک کیلئے سب سے زیادہ 33 سنچریز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
جوئے روٹ نے گزشتہ ماہ ہوم گرائونڈ میں سری لنکا کے خلاف سنچری کے ساتھ الیسٹر کک کی اپنے ملک کیلئے سب سے زیادہ 33 سنچریز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔روٹ اب تک 34 ٹیسٹ سنچریز کرچکے ہیں۔ملتان ٹیسٹ میں ان کی اننگ اگر سنچری میں تبدیل ہوئی تو یہ 35 ویں ٹیسٹ سنچری ہوگی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جوئے روٹ زیادہ رنزبنانے والوں کی فہرست میں اب 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں
سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ کی 329 اننگز میں 15921 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔51 سنچریاں اور 68 ففٹیز ہیں۔آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 168 میچزمیں 13378 رنزکے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقا کے جاک کیلس 166 میچز میں13289 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارت کے راہول ڈریوڈ کا 164 ٹیسٹ میچز میں13288 رنزکے ساتھ چوتھا نمبر ہے اور اب جوئے روٹ147 ویں ٹیسٹ میں 12473 رنزکے ساتھ 5 ویں اور الیسٹر کک 161 میچز میں 12472 رنزکے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے یونس خان 118 ٹیسٹ میچزمیں10099 رنزکے ساتھ لسٹ میں 14 ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سکورر ہیں۔جوئے روٹ 33 سال 283 دن کے ہیں۔مزید 2 برس کم سے کم کھیل سکتے ہیں۔یوں ان کے سامنے راہول ڈریوڈ،جاک کیلس اور رکی پونٹنگ کے اسکور زیادہ نہیں ہیں۔وہ ان سے آگے نکل سکتے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیدیم سے بین ڈکٹ انجری اپ ڈیٹ کے ساتھ 3 اہم خبریں