ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،معین،عامر اور عمر کی فیلمیز کودھکے،باہر نکالا گیا،کوئٹہ کا شدید احتجاج۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہر جانب ایک رویہ ہے۔سختی ہے اور مرضی ہے۔ڈپٹی کمشنرملتان کی کھلاڑیوں کے اہلیہ خانہ کے ساتھ بدتمیزی،دھکے دےکرفیملی رومزسے نکال دیا۔پی سی بی کو متبادل جگہ دینی پڑی۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان رانا عبدالقدیر نے پویلین کے ساتھ بنے پلیئررومز سے محمدعامر، عمر امین اورمعین خان کےاہل خانہ کو نکل دیا، جب انہوں نے اپناتعارف کرایا توانہیں دھکے دیتے ہوئے سیڑھیوں سے اتاردیا ،جس پر پی سی بی حکام متحرک ہوئے۔
بعدازں فیملیز کو متبادل جگہ دی گئی، اس سے قبل ملتان سلطانز کی فیمیلی کے ساتھ بھی برا رویہ اختیار کیا گیا تھا۔کوئٹہ گلڈیٹرز انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس کی رپورٹ کی جارہی ہے یہ بہت نازیبابہ حرکت تھی جو افسوس ناک بھی تھی ۔اعلیٰ حکام کورابطے میںلایا جارہا ہے ۔