ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کےلئے پچ رونمائی پیش خدمت ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم،چمکتی دھوپ میں پچ رونمائی،پیسرز کیلئے بڑی نیوز،اہم ترین اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پچ سبز دکھائی دے رہی ہے اور اس پر گھاس بھی موجود ہے۔یوں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کیلئے اتنی گراسی پچ سامنے آئی ہے۔2001 سے آج 2024 تک ملتان تاریخ کا یہ 7 واں اور انگلینڈ کا یہاں تیسرا ٹیسٹ ہے۔انگلش ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 2005 میں پہلی بار کھیلی تھی اور پاکستان 22 رنز سے جیتا تھا،دونوں ٹیموں کا آخری بار مقابلہ یہاں 2022 میں ہوا تھا۔پاکستان کو 26 رنزکی شکست ہوگئی تھی۔
آج 7 اکتوبر 2024 کو ملتان میں سنی،چمکتا دن ہے۔گزشتہ ہفتہ کی نسبت اس ہفتہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے اور صبح کے وقت گرمی کااحساس کم ہے۔میدان سورج کی روشنی میں چمک رہا ہے۔
عام طور پر ملتان میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہمیشہ پہلے بیٹنگ کی ہے لیکن اس بار پچ کے سبزے کو دیکھ کر کسی بھی فاتح کپتان کو پہلے بال کا نشہ لگ سکتا ہے۔پچ میں جب تک نمی ہوگی،پیسرز کی بادشاہی ہوگی۔جوں جوں گرمی سے پچ خشک ہوگی تو اسپبرز کو بھی مدد ملے گی۔بعد میں پیسرز ریورس سونگ بھی کرسکیں گے۔
ملتان سے پاکستان اور انگلینڈ سے جڑی 11 اہم ترین خبریں،سٹوکس کیلئے اگلی بری نیوز،پاکستان الیون
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا،پہلی بال دس بجے ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ایک ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس،دلچسپ سماں
شان مسعود اور اولی پوپ الیون اپنے حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان کرچکے۔