کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل فائنل میں،پشاورزلمی بدستور ناٹ آئوٹ،کرک اگین تجزیہ سچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کا نیا ریکارڈ۔مسلسل چوتھی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔اس نے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو 7 وکٹ سے آئوٹ کلاس کرکے رکھ دیا۔یوں 18 مارچ 2024 کو ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 کا فائنل کھیلے گا۔2021 سے مسلسل چوتھا فائنل کھیلنا ایک ریکارڈ ہوگیا ہے۔اس دوران وہ 3 برس قبل2021 میں پی ایس ایل چیمپئن بناتھا۔کرک اگین نے گزشتہ رات میچ رپورٹ میں اس سارے تاریخی ریکارڈ کا تفصیلی تذکرہ کرتے پیش گوئی کی تھی کہ ملتان سلطانز اس بار بھی براہ راست فائل کھیل جائے گا اور کوالیفائر جیتے گا۔پشاور زلمی کوتشویش ہوگی۔یہ بھی لکھا تھا کہ بابر اعظم ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیں گے،ایسا ہی ہوا ہے۔
پشاور زلمی پی ایس ایل 9 کوالیفائر ہارنے کے باوجود ناٹ آئوٹ ہے،اس کے پاس ایک چانس اور موجود ہے کہ وہ ایلمنٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ایلمنٹر 2 میں کھیلے گا اور جیت کر فائنل کا ٹکٹ لے سکتا ہے۔
جمعرات کو کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میں ٹرکی پچ پر ملتان سلطانز نے 147 رنزکے ہدف کا تعاقب نہایت اعتماد کے ساتھ کیا۔پاور پلے کے 6 اوورز میں بنا کسی نقصان کے 45 رنزبنائے۔اوپنریاسر خان اور محمد رضوان سمجھداری سے کھیلتے پائے گئے۔پشاور زلمی کو پہلی کامیابی 8 ویں اوور میں ملی جب کپتان محمد رضوان 21 بالز پر صرف 15 رنزبناکر عامر جمال کا نشانہ بنے،صائم ایوب نے کیچ لیا۔اس وقت ٹیم کا اسکور 61 رنزتھا۔تھوڑی دیر بعد اوپنر یاسر خان نے 30 بالز پر ہاف سنچری مکمل کی،انہوں نے اس کیلئے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔9 اوورز میں ایک وکٹ پر 75 اسکور کا مطلب یہ تھا کہ مزید 72 رنزکیلئے 66 بالیں پاکٹ میں موجود تھیں۔ایک اور ان فارم بیٹر عثمان خان وکٹ پر موجود تھے۔84 کے اسکور پر یاسر خان 54 نزبناکر آئوٹ ہوئے تو زلمی امیدیں جاگیں لیکن سلطانز پر فرق نہیں پڑا۔اس نے اپنے 100 اسکور14 ویں اوور میں مکمل کرلئے۔جانسن چارلس 17 ویں اوور میں سلمان ارشاد کے ہاتھوں 11 رنزبناکر بولڈ ہوئے تو زلمی کیمپ کھل اٹھا۔افتخار احمد نے اسی سلمان ارشاد کے اوور میں 3 چوکے لگاکر بابر اعظم اور ان کے سپورٹر کی خوشیاں خاک میں ملادیں۔17 اوورز میں ٹوٹل اسکور 133 تھا اور 3 آئوٹ تھے،فتح قریب تھی۔عثمان خان بدستور موجود تھے۔آخری 12 بالز پرجیت8 رنزکی دوری پر تھی۔یوں ملتان سلطانز نے 147 رنزکا ہدف 9 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیت لیا،19 واں اوور کروانے والے لک ووڈ کو افتخار نے چھکا رسید کردیا۔افتخار احمد 8 بالز پر 22 رنز اور عثمان خان 28 بالز پر36 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اننگ کے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 146 رنزبنائے۔بابر اعظم نے 46 رنزکیلئے 42 بالیں کھیلیں،کیڈ مور 24 رنزکیلئے 24 گیندیں لے گئے اور رومین پاول 12 رنزکیلئے 11 گیندیں ضائع کرگئے۔محمد حارث البتہ 14 بالز پر 22 رنزبناگئے،اننگ کا اکلوتا چھکا 19 ویں اوور میں لگا جب کہ 15 چوکے لگائے جاسکے،ان میں بابر اعظم کے 5 اورمحمد حارث کے4 چوکے شامل تھے۔ملتان سلطانز کی جانب سےکرس جارڈن نے 28 اور اسامہ میر نے صرف 16 رنز دے کر2،2 وکٹیں لیں۔محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک آئوٹ کیا۔ڈیوڈ ویلی کو واحد وکٹ صائم ایوب کی ملی۔