،ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی ۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،موسم صاف،سٹاف کی دوڑیں،2 روز میں میچ ممکن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج صبح صبح پہنچ چکی ہیں۔ سچت سیکیورٹی میں سٹیڈیم میں عملہ اور اسٹاف کی صبح سات سے پہلے کی دوڑیں لگی ییں۔ نو بجے ٹاس ہے۔ ہر چیز تیار کرنی ہے۔ لیکن ان سب کی خوش قسمتی یہ ہے کہ موسم ان کے لیے بڑا مددگار ہے۔
صبح سویرے سے ہی سورج کی کرنیں تیزی کے ساتھ اپنے قدم مضبوط کرتے ہوئے گہری دھوپ میں بدل رہی ہیں اور میچ اپنے ٹائم پر شروع ہوگا ۔پاکستان کی ٹیم نے رات گئے اپنے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ۔خرم شہزاد کی طرح کی جگہ کاشف راولپنڈی بیس فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے ویسٹ انڈیز نے بھی کل اپنے 12 کھلاڑیوں کو اعلان کر دیا تھا ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 223 سے 2025 میں یہ دونوں ملکوں کی آخری ٹیسٹ سیریز اور آخری ٹیسٹ ہے. اس کے بعد لمبا آرام ہے اور پاکستان کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر اس مہم کا اختتام کرے گی اور ویسٹ انڈیز نویں پوزیشن پر .چاہے جو بھی اس میچ کا نتیجہ ہو۔
دوسرا ٹیسٹ،پاکستان 4 سال سے محرومی کا مداوا کرسکتا؟فائنل الیون،شان مسعود کا آخری میچ
یہ میچ 2 روز میں ختم ہوسکتا ہے۔اگر 90 اوورز کے ساتھ اگلے روز 90 اوورز ہوگئے تو 180 اوورز 2 دن میں میں مکمل ہوجائیں گے اور یوں اگر پہلے میچ کی طرح اس کا انجام ہوا تو یہ ٹیسٹ 2 دن میں مکمل ہوگا۔