ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،پچ پر مٹی،گہرے نشانات،گڑھے،گرائونڈ سٹاف کی محنت دیکھیں۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا روز ہے۔ویسے تو یہ پچ تیسرے روز کی ہے لیکن پرانی پچ پر چونکہ میچ ہورہا ہے تو کوئی اسے 8 ویں روز اور کوئی عرف عام میں اسے 7 اکتوبر کے بعد 11 ویں روز کی پچ کہہ رہا ہے۔ایسے میں پچ پر جگہ جگہ مٹی کے انبار ہیں اور پچ کی دونوں سائیڈز پر بائولنگ اینڈز کےحصوں میں نان سٹرائیکرز اینڈ اور امپائر کے درمیان والے مقامات کی حالت خراب ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمی ہی نمی،موٹرز کے ساتھ کورز باندھ کر خشکی کی کوششیں
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے آغاز سے 3 گھنٹے قبل صبح 7 بجے ہی گرائونڈ سٹاف اس کی تیاری،صفائی اور سیٹنگ میں لگ گیا۔قریب ایک گھنٹہ محنت کی۔برش سے صفائی ہوئی۔مٹی کو ڈبوں میں ڈالا گیا،نشانات مٹائے گئے۔اپنی جانب سے مکمل صفائی کی گئی۔پچ کی صفائی کیلئے سٹاف نے خاصی محنت کی۔آج کا دن کسی بھی طرح میچ کا فیصلہ بھی کرسکتا ہے یا پھر میچ کی ڈائریکشن کلیئر کردے گا کہ اس کا جھکائو کس طرف ہے۔
پچ خود بخود پاکستان کیلئے کھیل رہی،پاکستان کتنا معمولی ہدف کرسکتا،رمیز راجہ کا تبصرہ
انگلش ٹیم کو امید ہے کہ صبح ہیوی رولر پھیرنے سے پچ کی سطح قدرے بہتر ہوجائے گی اور ان کو ایک سے 2 گھنٹے بیٹنگ میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی اور اس عرصے میں وہ 239 سے آگے بڑھ کر اسکور کو 320 سے 350 تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔