ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ملتان پی ایس ایل 8 میں تاحال سلطان،مسلسل تیسری فتح،ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑی آسانی کے ساتھ 52 رنز سے ہرادیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹٰڈ کی اننگز کا آغازپال سٹرلنگ لو اور حسن نواز نے کیا 9 کے مجموعی سکور سٹرلنگ لو الیاس کے شکاربن گئے انہوں نے ایک چوکے کےساتھ5 رنزبنائے ایک چھکے اور دو چوکے کے ساتھ 21 رنزبنا کرالیاس کووکٹ دے بیٹھے۔ برق رفتاری سے کھیلنے والے کولن منرو دوچھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنا کراسامہ کی گیند پر رضون کے ہاتھوں آوٹ ہوئے،شاداب آئے اور چل دیئے۔اسامہ نےانکو پویلین کی راہ دکھائی۔
عباس آفریدی نےاعظم خان کو 16 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا ۔وکٹ پر امید کا استعارہ بننےوالے راسی وان ڈیسن کی اننگز کاخاتمہ 49 کےانفرادی سکور پرعباس آفریدی نے کیا ۔فہیم اشرف کا ناقابل فہم کیچ عباس نے اپنی گیند پر پکڑا ۔انہوں نے چار رنز بنائے،اگلی ہی گیند پر وسیم جونیئر بھی عباس کی گیند پر رضوان کوکیچ دے بیٹھے۔
انکے بعداحسان اللہ کاجادوچل گیا۔ انہوں نے ٹام کیورن اور ابرار کو صفر پر آوٹ کرکے اسلام آباد کی اننگز لیپٹ دی نعمان رئیس چھ رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے عباس نے 22رنز کے عوض چار ،الیاس ، اسامہ احسان نے دو دو مہرے کھسکھائے ۔
اس سے قبل کھیلتےہوئے ملتان سلطانزنے کھیلنے کی دعوت قبول کرتےہوئے 190رنز کا مجموعہ تشکیل دیا پہلی وکٹ پہلے اوور کی پانویں بال پر شان مسعود کی گری، وہ ایک آسان کیچ سلپ میں کھڑے کیورن کو دے بیھٹے وہ تین رنز بناسکے جس کے بعد محمد رضوان اور رایلی روسو نے اننگ کو جارحانہ اندار میں آگے بڑھایا، اور گراونڈ کی چاروں جانب کھل کر شاٹس کھیلے رائیلی روسو نے 36 رنز کی اننگ کھیلی،اور 95 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے انکوکیورن نے پویلین بھیجا ان کی اننگز میں 2 چوکے ،2 چھکے شامل تھے۔ محمد رضوان کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا، محمد رضوان اس وقت 50 کے انفرادی سکور پر بیتنگ کر رہے تھے، ان کی اننگ 5 چوکوں اور 1 چھکے سے مزین تھی۔ ان کے بعد وکٹ ڈیوڈ ملر نے سنبھالی انہوں نے 52رنز بنائے جس میں چھکوں کی ہیٹرک بھی شامل تھے انہوں نے تین چوکے اور چار چکھے لگائے ان ساتھ کیرن پولارڈ نے دیاانہوں نے 21گیندوں پر 32 رنزبنائے جس میں چار چوکے اورایک چھکاشامل تھا خوشدل 3رنزبنا کر نان آوٹ رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کیرن، شاداب خان، رومان رئیس نے 1-1 وکٹ لی۔