لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 10 ،سلطانز سلطان نہ رہے،ایک اور ذلت آمیز شکست ۔وجوہات سامنے آنے لگیں۔
ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلے آف سے تو پہلے ہی باہر ہو گئی تھی، لیکن آخری دو میچز کھیلنے کے لیے ملتان آنے سے پہلے ملتان کے فینز یہ چاہ رہے تھے کہ ٹیم فتح کے ٹریک پہ چڑھے اور اگر مگر اور اگر کے معمولی چانس کے ساتھ وہ آخری دو میچز کھیلے اور اس میں دلچسپی کا کوئی پہلو باقی رہے ۔لیکن لگتا ہے ملتان سلطانز اس کی ٹیم نے دلچسپی کے پہلو کو پہلے دن سے ہی اڑا کر رکھ دیا۔ کپتان محمد رضوان ہوں یا ٹیم کے اونر علی ترین۔ پہلے ہی روز سے اس پی ایس ایل میں ان کی دلچسپی زیادہ دکھائی نہیں دی۔ کھنچے کھنچے سے رہے۔ اب وہ پی سی پی سے کھنچے تھے یا آپس میں کوئی مسائل تھے۔ ٹیم سلیکشن کے معاملات تھے، جو بھی تھا، ملتان سلطانز کی ٹیم اس پی ایس ایل میں بیٹنگ ایسے کر رہی ہے جیسے، تو چل میں آیا ،مسلسل ناکامی،بیٹرز کی ایسی بری پرفارمنس کہ اننگز کی جتنی گیندیں ہوتی ہیں 120، اس سے کم تر سکور پر آؤٹ ہونے کا سلسلے کو پختہ کیا جا رہا ہے۔
آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈبل ہیڈر میچ تھ۔ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہتھیار پھینک دیئے۔ کراچی کنگ نے ٹاس جیتا ۔پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹ پر 204 رنز بنائے ۔ ڈیوڈ وارنر نے تھوڑا تیز کھیل کے اچھا آغاز دیا اور ملتان کے باؤلرز نے کم بیک کیا لیکن آخری چار سے پانچ اوورز میں مار کھاتے ہوئے اسکور بڑھوا دیا۔ جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 45 بالز پر 65 رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر کے 13 بالز پر 30 اور آخر میں خوش دل شاہ کے 13 بالز پر 33 رنز اس سے قبل عرفان خان نے 40 رنز بنائے ۔
عبید شاہ نے2 وکٹ کیلئے 49 رنز دیئے۔ڈیوڈ ویلی اور کوٹز کمفر نے ایک ایک آئوٹ کیا۔
جواب میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان صفر پر گئے۔ یاسر خان نے 26 اور کامران غلام نے 29 رنز بنائے۔باقی سب فلاپ شو میں تھے۔پوری ٹیم 16 اوورز ایک بال میں صرف 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں وہ میچ 87 رنز سے ہار گئی ۔پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا۔
سپنر محمد نبی نے 14 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔ خوش دل شاہ نے 26 اور میر حمزہ نے 15 رنز دے کے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔
پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی 8 میچوں میں ساتویں ناکامی ہے ۔کراچی کنگز کی چوتھی جیت ہے ۔ٹیںل پر اس کا چوتھا نمبر ہے۔