ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کیلئے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہوم وینیو نہ رہا۔گرائونڈ میں پشاور زلمی کے پرچموں کی بہار تھی،سلطانز کے پرچم کہیں کہیں دکھائی دیئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ میں شائقین کرکٹ بھی ملتان سلطانز کی کارکردگی سے شدید مایوس ہونے کے بعد پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے جھنڈے لے آئے شائقین کرکٹ نے میچ کے دوران پشاور زلمی کی کارکردگی پر بھرپور داد دیتے رہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شائقین کےلئے چلنےوالی بس سروس بندکردی۔ تملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ تھازلمی اور بابراعظم کے فینز کی بڑی تعداد سٹیڈٰم پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چلنے والی بس سرو اچانک بندکردی گئی ،جس کی وجہ سے سیکٹروں شائقین فاطمہ جناح کالونی میں بس کے انتظار میں جمع ہو گئے۔ کچھ پیدل سٹیڈیم پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔