کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان سلطانزکراچی پہنچ گئے،پلائو اور بریانی ہی چیلنج ،حد کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے درجن بھر کھلاڑی پہلے ہی معدے کی تکلیف کا شکار ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ سب خوراک میں بے احتیاطی کے سبب ہوا ہے۔ایسے میں دیکگر کھلاڑیوں کو سبق لینا چاہئے لیکن ملتان سلطانز کے کیمپ نے اپنے مداحوں کو کراچی لینڈ کرتے ہی عجب بات کی ہے اور کہا ہے کہ ٹائم آگیا ہےبریانی کا۔کچھ وقت پلائو کا بھی ہے۔ملتان سلطانز کا اسکواڈ اچھے انداز میں خوشگوار موڈ کے ساتھ لاہور سے کراچی لینڈ کرگیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مطابق یہ چیلنج ہے،جس سے آگے نمبٹنا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا اس کی ضرورت تھی۔دوپہر سے نیوز بریک ہورہی ہیں کہ کراچی کنگز کا اسکواڈ پیٹ کے امراض میں ڈوب گیا ہے لیکن سلطانز کیمپ کو پلائو اور بریانی کی پڑی ہے۔