ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،بابر اعظم روٹھی فارم کو منانے میں پھرناکام،،پہلا دن پاکستان کے نام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم فارم کی ناراضگی منانے میں ناکام،ایک بار پھر ففٹی تک نہ کرسکے۔ہاف سنچری وسنچری کے بغیر کھیلنے کا ازمانہ طویل تر ہورہا ہے۔شان مسعود 4 سال بعد اور عبداللہ شفیق 15 ماہ بعد سنچریز بنانے میں کامیاب۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سریز کے پہلے میچ میں پہلے دن کے اختتام پرسعود شکیل 35 اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ صفر پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ ان سے قبل عبداللہ شفیق 102، شان مسعود 151 سکور بنا کر سر فہرست رہے، صائم ایوب 4 رنز بنا سکے، بابر اعظم 30رنزکرکے گئے،اس کیلئے انہوں نے 71 بالیں کھیلیں۔
ان سے ملیئے،یہ ہیں انگلش کپتان بین سٹوکس 12 ویں کھلاڑی سے بھی آگے
اس سے قبل ٹاس جیت کا پاکستانی کپتان شان مسعود نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نےمحتاط انداز میں پاکستانی اننگ کا آغاز کیا، ابتدائی اوورز میں نپے تلے انداز میں سکورز میں اضافہ کرنے لگے۔
صائم ایوب گس اٹنکسن کی گیند پر تیز شارٹ کھلینے کی کوشش میں جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے، ان کی اننگ میں واحد چوکا ہی شامل تھا۔ آؤٹ فیلڈ سلو ہونے کے سبب کپتان شان مسعود نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر وکٹ بچاتے ہوئے سکور کارڈ آگےبڑھایا۔ 16 کے انفرادی سکور پر ڈیبیو کرنے والےبرائن کرسکی گیند پر شان مسعود ریویو کے ذریعے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے بچ گئے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری مکمل کی۔
شان مسعود کی 1500 سے زائد ایام کے بعد سنچری،لائف لائن مل گئی
پاکستان نے 32اوورز میں 150 منٹ کی بیٹنگ میں مجموعی سکور 150 تک پہنچایا۔ کپتان شان مسعود نے اپنے کریئیر کی 5ویں سنچری مکمل کی، ان کی سنچری میں 10 چوکے 2 چھکے شامل تھے، جو انہوں نے 103 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے، بطور کپتان ان کی یہ پہلی سنچری تھی۔آخری بار انہوں نے 1500 سے زائد ایام قبل 2020 میں انگلینڈ ہی کے خلاف سنچری بنائی تھی،وہ مانچسٹر ٹیسٹ 2020 میں 156 رنزبناکر گئے تھے،یہ ان کے کیریئر کا ہائی اسکور تھا،جسے وہ آج بہتر نہ کرسکے۔
دوسرے اینڈ پرعبداللہ شفیق نے بھی کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلیں، دونوں بیٹرز کی یہ انفرادی طور پر پانچوں سنچری تھی۔انہوں نے 15 ماہ بعد سنچری کی۔آخری بار جولائی 2023 میں انہوں نے تھری فیگر اننگ کھیلی تھی۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی 2 قومی کرکٹرز کہاں غائب
پاکستان کی اننگ کے 60ویں اوور میں گس اٹنکسن کی گیند پر اولی پاپ نے ا عبداللہ کاکیچ تھاما، ان کی اننگز 182 گیندوں پر محیط تھی، انہوں نے 102 رنز بنانے کےلئے 10 چوکوں 2 چھکوں کا سہارا لیا، اور 276 منٹس تک موجود رہے۔
عبدالللہ شفیق کے بعد کپتان شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 177 گیندوں پر 151 کے انفرادی سکور پر باہر ہولئے۔ جیک لیچ نے اپنی گیند پر انکا کیچ پکڑا، ان کی اننگ میں 13 چوکے 2 چھکے شامل تھے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور سعود شکیل نے 61 رنز بنائے، بابر اعظم 71 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ کرس ووکس کے حصے میں آئی۔
انگلینڈ کی جانب سے گس اٹنکسن نے دو، کرس ووکس، جیک لیچ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔