ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،ٹنڈ سے گیند کی شائننگ،کامران غلام بار بار تکلیف کے باوجود ناقابل شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کامران غلام کیلئے یادگاربن گیا اور پہلا ٹیسٹ ہارنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی باعث اطمینان ہوا ہے۔ساتھ میں پہلے دو سیشن میں کچھ دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔
سخت گرمی میں دوپہر کے سیشن میں انگلش کھلاڑی بائولنگ کرتے،فیلڈنگ کرتے مشکل میں دکھائی دیئے۔ٹیسٹ کرکٹ کے حسن میں یہ بھی رہا کہ پاکستان نے 19 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد واپسی کی اور دوسرے سیشن کے آخری لمحات میں ایک وکٹ گری،جب صائم ایوب میتھیو پوٹس کی بال پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے160 بالز کھیل کر 7 چوکے لگائے اور 77 رنزبنائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ پر 149 رنزکی شراکت بنی،جس میں کامران غلام کا بڑا حصہ تھا۔2021 کے بعد تیسری وکٹ پر 100 سے زائد رنزکی شراکت بنی۔سعود شکیل بیٹنگ کیلئے آگئے تھے۔
صرف 13 سالہ ویمن کرکٹر کا انتخاب کرلیا گیا
پاکستان نے چائے کے وقفہ تک 3 وکٹ پر 173رنزبنالئے تھے۔ کامران غلام ڈیبیو ففٹی کے بعد ڈیبیو سنچری کی طرف گامزن تھے،بیٹنگ کے دوران انہیں متعدد بار کرمپ پڑے،ان کے بازو اور انگلیوں میں تکلیف ہوئی۔فزیو نے کئی بار آکر طبی امداد دی۔وہ 75پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بال چمکانے کیلئے چمتی ٹنڈ کا نتخاب کیا اور ان کے سر پر بال رگڑ کر شائن کی۔انگلینڈ کے ہی ایک کھلاڑی نے بار بار جیک لیچ کے گنجے سر پر بال رگڑا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی روایت برقرار،عامر سہیل اور گاور کے پچ پر تبصرے