ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،دوسرے روز موسم میں بڑی تبدیلی،پچ پر ناصر حسین کی گہری سوچ وبچار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کی صبح موسم نے خوشگوار انگڑائی لی ہے۔ہوا میں نمی اور تھنڈک کا احساس گزشتہ روز سے زیادہ ہے۔
یوں انگلینڈ کے سابق کپتان اور سکائی کے تجزیہ نگار وکمنٹیٹر 8 بجے ہی بؤپچ معائنہ کیلئے موجود تھے۔نمی کا جائزہ لیا،ہواکی رفتار دیکھی اور آسمان کی جانب دیکھا۔کافی دیر کھڑے وکٹ کو دیکھتے کچھ سوچتے پائے گئے۔
ملتان ٹیسٹ،بابر اعظم روٹھی فارم کو منانے میں پھرناکام،،پہلا دن پاکستان کے نام
ملتان میں گزشتہ رات خاصے بادل تھے اور بجلی چمکک رہی تھی۔ملتان میں صبح 8 اور 9 کے درمیان دھوپ نکلی لیکن اس کے بعد بادلوں کی وجہ سے روشنی مدھم ہوگئی،صورتحال اب بھی یہی ہے۔بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے لیکن درجہ حرارت میں کمی ہے۔اس وقت 9 بجے 25 ہے اور پہلے سیشن میں 32 تک جاسکتا ہے۔
ہوا میں نمی اور اور پچ کے حالات کو دیکھتے ہوئے کہاجاسکتا ہے کہ پاکستان کیلئے پہلا گھنٹہ مشکل ہوسکتا ہے۔بڑا نقصان بھی ممکن ہے لیکن سورج کی روشنی پچ کو آسان کرے گی۔صبح کا موسم بہتر ہے۔