ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی۔ملتان ٹیسٹ پاکستان کیخلاف ریکارڈز چارج شیٹ میں تبدیل،67 سالہ پرانا ریکارڈ 2 رنزدوری پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نصف صدی سے بھی پرانے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔ہر گزرتے اوور کے ساتھ نئے ریکارڈز بن رہے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ 2024 میں ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز لنچ تک انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 658 رنزبنالئے ہیں۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکے پہلا میچ جو ملتان کرکٹ اسٹیم میں جاری ہے، چوتھے روز کھانے کے وقفے تک انگلش ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ڈبل سنچریز کی بدولت 658 رنز بنائے، اور 102 رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔
جوئے روٹ نے نہ صرف اپنے کیئریر کی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کی، بلکہ انہوں نے 2016 میں اپنا سب سے زیادا قائم کردہ سکور 254 کو بھی توڑا جو کہ پاکستان کے ہی خلاف بنایا تھا۔ہیری بروک نے ڈبل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ بہتر بنایا ، اس سے پہلے ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 186 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں بنائے تھے۔جوئے روٹ 259، ہیری بروک 218 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اور دونوں کے مابین 409 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ تاریخ کے دلچسپ،انوکھے اور منفرد ریکارڈز،مکمل جائزہ
یہ409 کی شراکت داری ہے۔ پی بی ایچ مے اور ایم سی کاؤڈرے کا انگلینڈ کے لیے 411 کا ریکارڈ جو کہ 67 سال سے قائم ہے اب صرف 2 رنزکی دوری پر ہے۔انگلینڈ کے لیے ایک ہی اننگز میں دو ڈبل سنچریاں 1984-85 میں مدراس میں فولر اور گیٹنگ کے بعد سے نہیں بنی تھیں۔یوں 40 برس بعد پاکستان نے بھی اپنے خلاف ریکارڈ بنوالیا۔
پاکستان انگلینڈ کی باہمی سیریز میں کسی بھی وکٹ پر بڑی پاٹنرشپ کا ریکارڈ یونس خان اور محمد یوسف نے 2006 میں بنارکھا تھا،وہ بھی انگلینڈ کی جھولی میں چلا گیا ہے۔