ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔ملتان سے پاکستانی سپنرز کی گونج،مشتاق احمد مزید پروان چڑھانے بنگلہ دیش پہنچ گئے،۔ایک جانب ملتان سے پاکستانی اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے کھوئی معراج کو پانے کی کوشش کی ہے تو دوسری طرف پاکستان کے ہی ممتاز لیجنڈری اسپنر مشتاق احمد اسی فن کو مزید چار چاند لگانے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔
پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف پیر سے ڈھاکہ میں شروع ہونے والی ان کی آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
مشتاق اگست میں اپنے دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ تھے لیکن بھارت کے دورے کے دوران ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پہلے کہا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں مشتاق کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
بی سی بی کے ڈائریکٹر نظم العبیدین فہیم نے کہا کہ شاید ہم نے ابھی تک ان کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں لیکن ہم اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔