کرک اگین رپورٹ
انکے لئے جن کے ہاں بیٹیوں کی اہمیت نہیں ہے یا کم ہے۔شاہد آفریدی کا یہ انٹرویو ایک سبق ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر دیتا ہوں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری زندگی کے رنگ اور قسمت ہیں، میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ 2 بیٹیوں کی شادیاں ہوگئی ہیں جبکہ ابھی 3 باقی ہیں۔ شکرگزار ہوں کہ اللہ نے 2 اچھے داماد اور بیٹے دیئے ہیں، بہت اچھے بیٹے ملے مجھے، اب باقی تین کی تربیت و پرورش پر توجہ مرکوز ہے جبکہ 2 بڑی بیٹیوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہیں۔
انہوں نے اہلیہ کو بیٹیوں کی تربیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر سفر کے دوران رہتا تھا اہلیہ نے بیٹیوں کی تربیت اور تعلیم پر توجہ دی، اس کا پورا کریڈٹ ان کو ہی جاتا ہے۔