| | | |

اوپننگ ختم،کل سے جو نظر آئے گا،وہی ورلڈکپ میں ہوگا ،بابراعظم کا انکشاف

 

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

وقت کم ہے۔انگلینڈ کے خلاف وہی کھیلے گا جو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گا۔کوشش ہوگی کہ بہتر کمبی نیشن کے ساتھ جائیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ حارث رئوف مکمل فٹ ہیں۔انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ اوپننگ ختم۔اب میں ون ڈائون پر کھیلوں گا۔کوئی دن اچھا اور کوئی دن برا ہوتا ہے لیکن کیا کریں سب چلتا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل لیڈز میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر بال چوکے اور چھکے کیلئے نہیں ہوتی۔سنگل وڈبل بھی لینے ہوتے ہیں۔آئرلینڈ سے پہلا میچ ہارے ،چونک گئے۔پلان بنایا،سب کو بتایا،پھر اس کے مطابق کھیل کر جیت گئے۔

کبھی بائولرز کو مار پڑتی لیکن پھر وہی کم بیک کرتے ہوتے ہیں
آئرلینڈ کے خلاف آخری 2 میچز میں 200 پلس بنتے لیکن ہم نے نہیں بننے دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل بدھ کو پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا لیکن بارش کی پیشگوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *