کرک اگین اسپیشل رپورٹ
نہلے پہ دہلا،انوکھے فیصلے،48 گھنٹے تک روڈز گھمائو،اب پاکستان کا آن لائن ہیڈکوچ،عثمان خواجہ بھی نمبر لے گئے
دنیا میں کیاسے کیا ہورہا ہے اور پاکستان میں سب کچھ نرالا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اگر 48 گھنٹوں سے مسلسل روڈز پر گھمائے جارہے ہیں تو کیا نیا تعجب ہے،اس لئے کہ یہ پاکستان ہے،جہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اب جب ٹاپ لیول پر ایسی حرکات ہونگی تو اس ک کے اثرات بھی دکھائی دیں گے۔تازہ ترین مبینہ نیوز یہ ہے کہ پی سی بی مکی آرتھر کو ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے گا،یہ جزوقتی ہونگے۔یہ 2025 تک ڈربی شائر کائونٹی کے بھی کوچ ہونگے اور پاکستان کی نیشنل ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی،اب وہ جزوقتی ہیڈکوچ بن سکیں گے۔مزے کی بات یہ ہے کہ ورلڈکپ کے سال میں مکی آرتھر آن لائن کوچنگ کریں گے۔یوں پاکستانی کھلاڑی آن لائن کوچنگ سیکھیں گے،ہے نا اچھنبے کی بات۔
آسٹریلیا میں 3 برس بعد سالانہ ایوارڈز،کون کیا جیتا
کیوں نہ ہو،اس لئے کہ 48 گھٹے پٹرول جلاتے ایک فضول پریکٹس ہوسکتی ہے تو یہ کیوں نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ایک اور نیوز بھی ہے کہ 40 ویں سال میں داخل بلکہ اس سے بھی اوپر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی نیشنل ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کریں گے۔پاکستان کی جانب سے کھیلیں گے۔
ادھر آسٹریلیا میں شین وارن کے نام سے نیا ایوارڈ متعارف ہوا ہے تو پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ کرکٹ کے سال کے بہترین بیٹر قرار پائے۔14 ماہ قبل تک ان پر دروازے بند تھے ،آج وہ نہ صرف ٹیم میں ہیں بلکہ بڑا ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔صتیون سمتھ نے چوتھی بار ایلن بارڈر میڈل ایوارڈ جیتا ہے،یوں وہ رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے برابر ہوگئے ہیں۔