لاہور,کرک اگین ڈاٹ کام
بڑا دھچکا،نسیم شاہ کی حماقت،زخمی،میدان سے باہر،ورلڈ کپ کیلئے الارم
پاکستان کے پیسر نسیم شاہ کی حماقت،بائونڈری لائن پر الٹی ڈائیو لگا کر شولڈر انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر ہوگئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ سپر 4 میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی بال پر بلے باز نعیم نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔
بال پیڈز پر لگ کر تھرڈ مین پوزیشن پر گئی۔وہاں نسیم شاہ نے بھاگتے ہوئے ڈائیو لگادی۔سارا بوجھ دائیں کندھے پر آیا اور وہ بائونڈری لائن پر بے سدھ ہوگئے۔
فوری طور پر فزیو اور ڈاکٹر آئے۔پوری ٹیم ان کے گرد جمع ہوگئی۔
بعد میں نسیم شاہ کو فیلڈ سے باہر لے گئے
ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے لئے بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔
بنگلہ دیش نے 8 ویں اوور میں 45 رنز بنائے تھے۔3 آئوٹ ہوگئے تھے۔